بدھ 26 فروری 2025 - 10:00
محورِ مقاومت نے خبیث صہیونی ریاست کو مذاکرات پر مجبور کر دیا

حوزہ/ ایران کے شہر دیواندرہ کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: شہدائے مقاومت کی شہادت کے بعد محورِ مقاومت مزید طاقتور ہو کر سامنے آئی اور خبیث صہیونی ریاست کو مذاکرات پر مجبور کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر دیواندرہ کے اہل سنت امام جمعہ مولوی جلال مرادی نے شہدائے مقاومت کی یاد میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے شہید سید حسن نصرالله اور شہید سید ہاشم صفی‌الدین کے باشکوہ تشییع جنازہ کا ذکر کیا اور کہا: شہداء مقاومت سید نصرالله، ہنیہ، سنوار، صفی‌الدین اور سردار مقاومت حاج قاسم سلیمانی راہِ قدس کے شہداء ہیں، جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ بیت المقدس کی آزادی کے لیے پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا: دشمن یہ گمان کر رہا تھا کہ ان عظیم شخصیات اور رہنماؤں کی شہادت سے یہ تحریک کمزور یا ختم ہو جائے گی لیکن دنیا نے دیکھا کہ ایسا ہرگز نہیں ہوا۔

امام جمعہ دیواندرہ نے کہا: شہدائے مقاومت کی شہادت کے بعد محورِ مقاومت مزید طاقتور ہو کر سامنے آئی اور خبیث صہیونی ریاست کو مذاکرات پر مجبور کر دیا۔

مولوی جلال مرادی نے کہا: صہیونی ریاست نے مقاومت کی تمام شرائط کو قبول کر لیا اور یہ اس مقاومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha